• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رضا ذوالفقار کے قتل کا مقدمہ نامزد ملزمان کے خلاف درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الفلاح پولیس نے بدھ کو ملیر جامعہ ملیہ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں جماعت اسلامی کے سابق یوسی ناظم کے بیٹے رضا ذولفقار کے قتل کا مقدمہ نامزد ملزمان کے خلاف درج کرلیا ۔ مقدمہ الزام نمبر 285/2021 اسکے والد ذوالفقار کی مدعیت میں دو نامزد ملزموں مصطفیٰ قریشی اور حبیب اسماعیل جوکھیو سمیت دیگر کے خلاف درج کرلیا ۔ مدعی کے والد کے مطابق انکا بیٹا انکی دکان پر ان سے ملکر نکلا تھا اور کچھ دیر بعد اسے موٹر سائیکل سوار ملزموں نے نشانہ بنایا اور وہ جاں بحق ہوگیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنا کاروبار کرتے ہیں اور کچھ عرصے سے مذکورہ بالا ملزمان سے انکے تنازعات چل رہے ہیں اور بارہا ملزمان کی جانب سے انہیں اور انکے اہلخانہ کو مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں جس کی تھانے مین درخواستیں جمع کرائی جاچکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں قوی خدشہ ہے کہ انکے بیٹے پر حملہ ان دونوں ملزمان کی ایما پر نامعلوم افراد سے کرویا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بیان کی روشنی میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ مقتول کے والد سابق یو سی ناظم ہیں۔

تازہ ترین