راولپنڈی (خبرنگار خصوصی) پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے سات سال گزر جانے کے باجود انصاف نہ ملنے کے خلاف گزشتہ روز احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق الرحمان اور ضلعی صدر ملک نذیر اعوان کر رہے تھے۔ریلی چاندنی چوک سے شروع ہوکر لیاقت باغ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔احتجاجی ریلی کے باعث مری روڈ پرٹریفک جام رہا ۔ریلی میں عوامی تحریک کے دیگر قائدین ملک طاہر جاوید،غلام علی خان،سعید راجہ،ثقلین افضل،خالد راجہ،سہیل عباسی بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن برپا کرنے والوں نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں عدل نہ ہونے دیا مگر تحریک انصاف کے دور میں بھی انصاف نہ ملنا سمجھ سے بالاترہے۔