• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خدمت ایپ پرغلط رپورٹنگ کرنیوا لوں کیخلاف کارروائی ہوگی ،چیف سیکرٹری

لاہور(خصوصی نمائندہ)چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے تمام ڈویژنل کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ صوبہ میں ”خدمت آپکی دہلیز پر“ پروگرام کو بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکمے متحرک انداز میں کام کریں۔ انہوں نے یہ ہدایت ”خدمت آپکی دہلیز پر“ پروگرام کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کے دوران جاری کیں ۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ غلط رپورٹنگ کرنے والے افسر وں اور اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔چیف سیکرٹری نے ڈی جی خان اور بہاولپور کے افسران کی تعریف بھی کی۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 19ہزارسات سو شکایات موصول ہوئیں جن میں سے17ہزارتین سو ستانوے شکایات کا بر وقت ازالہ ممکن بنایا گیا۔
تازہ ترین