تنسیخِ نکاح کی درخواست کو خاتون کی رضامندی کے بغیر خلع میں تبدیل کرنا غیر قانونی ہے، سپریم کورٹ
عدالت نے دو خواتین کے نکاحوں کی تنسیخ خلع کے بجائے شقاق کی بنیاد پر برقرار رکھتے ہوئے خلع کی بنیاد پرحق مہر واپس کرنے یا چھوڑنے کی ہدایات کالعدم قرار دیتے ہوئے دونوں مقدمات میں نان نفقہ اور جہیز کے سامان سے متعلق فیصلے برقرار رکھے۔