• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنو ویک کی 25 لاکھ ڈوز 20 جون کو پاکستان پہنچیں گی

وزرات صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 20جون کو سائنو ویک ویکسین کی 25 لاکھ ڈوز پاکستان پہنچ رہی ہیں، رواں ماہ مجموعی طور پر سائنو ویک اور کین سائنو ویکسین کی 80 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچیں گی۔

ذرائع وزرات صحت نے جیو نیوز کو بتایا کہ 20 جون سے 22 جون کے درمیان پاکستان میں سائنو ویک اور کین سائنو ویکسین کی خوراکیں پاکستان پہنچیں گی، سائنو ویک کی 25 لاکھ خوراکیں20 جون کو پاکستان پہنچ جائیں گی جبکہ کین سائنو ویکسین کی خوراکیں 21 سے 22 جون کو پاکستان پہنچیں گی۔

ذرائع کے مطابق رواں ماہ کے دوران 80 لاکھ ویکسین کی خوراکیں پاکستان پہنچ رہی ہیں جن میں سے 50 لاکھ ویکسین کی تیار خوراکیں ہوں گی اور 30 لاکھ سنگل ڈوز ویکسین کین سائنو کا خام مال شامل ہے۔

کین سائنو کے خام مال سے این آئی ایچ میں ویکسین تیار اور پیک کی جائے گی۔

تازہ ترین