• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ایم نائن ہائی وے پر گرج چمک کیساتھ بارش

کراچی کے ایم نائن ہائی وے اور اس کے اطراف کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے جبکہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کا امکان پہلے ہی ظاہر کیا جا چکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

شہر میں جنوب مغرب کی سمت سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 62 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین