• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو اور حماد اظہر میں دلچسپ نوک جھوک


قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وفاقی وزیر حماد اظہر میں دلچسپ نوک جھوک ہوئی۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بجٹ بحث تقریر کے دوران اقتصادی سروے کے اعداد و شمار کا تذکرہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ اقتصادی سروے میں بتایا گیا کہ عمران خان کی حکومت میں ملک میں گھوڑوں کے بجائے گدھے بڑھ گئے ہیں۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ گدھوں کی تعداد کا بڑھنا اس حکومت کی کامیابی ہے۔

جوابی تقریر میں حماد اظہر نے گدھوں سے متعلق بلاول بھٹو زرداری کے ریمارکس کا جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں چوہوں کی تعداد بڑھ گئی ہے، جو سندھ کی گندم کھاگئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سندھ کے چوہے صرف گندم ہی نہیں بلکہ پورا سندھ کھا گئے ہیں۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ سندھ میں کتے کے کاٹے کی ویکسین تک موجود نہیں ہے۔

تازہ ترین