وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں، پلگ میں کچرا ہے اور انجن دھواں دے رہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے اپوزیشن پر دلچسپ انداز میں تبصرہ کیا اور کہا کہ انہیں تقریر بھی نہ کرنے دی تو یہ متھے لگیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن کے ساتھ جوڈو کراٹے نہیں کرنا چاہتے، ہمیں انہیں ساتھ لے کر چلنا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں 3 دن پہلے جو ہوا، اس سے جمہوریت کو عزت نہیں ملی۔
اُن کا کہنا تھاکہ یہ دسمبر میں حکومت کے خاتمے کا اعلان کرتے تھے لیکن میں آج بھی کہتا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ نالہ لئی منصوبے کے لیے 55 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، اسلام آباد پولیس میں 150 موٹر سائیکلوں پر مشتمل ایگلز اسکواڈ اپنے فرائض انجام دے گا۔