کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے رواں سال انٹر نیشنل لیگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیڈریشن کے صدر توقیر مہاجر نے جنگ کو بتایاکہ لیگ میں آٹھ فرنچائز کی ٹیمیں حصہ لینگی ، مردوں، خواتین کے انفرادی مقابلے بھی ہوں گے، ہر ٹیم میں ایک غیر ملکی کھلاڑی شامل ہوگا، پہلی لیگ میں صرف غیر ملکی مرد کھلاڑی کو شامل کیا جائے گا، پاکستان کےکھلاڑیوں کو ہر ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا، پاکستان اسپورٹس بورڈ اور بین الصوبائی رابطے کی وزارت کو تفصیلات بھیج دی گئی ہے، غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنی دل چسپی کا اظہار کیا ہے۔ لیگ نومبر کے آخر یا دسمبر کے پہلے ہفتے میں کرائی جائے گی۔