کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے پہلے فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کی میزبانی عمان کو دے دی ہے۔ مقابلے جنوری2024 میں ہوں گے جس میں 16ملکوں کی ٹیمیں حصہ لینگی، اس ایونٹ کے لئے پاکستان ، بھارت اور سنگاپور بھی میزبانی کی دوڑ میں شامل تھے۔ دوسری جانب انگلینڈ نے ایونٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کے طریقہ کار پر سوال اٹھایا ہے۔