• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی تحقیق کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد عراقی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا ہےکہ عصر حاضر جو مسابقت اور سائنس اور ٹیکنالوجی کا دورہے،میں نئے علم کی تلاش اور اسے مسائل کے حل کیلئے استعمال کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے، پاکستان میں زرعی تحقیق کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے فصلوں کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے،ان خیالات کا اظہا رانہوں نے نیشنل نیماٹولوجیکل ریسرچ سینٹر جامعہ کراچی اور پاکستان سوسائٹی آف نیماٹولوجسٹ کے زیر اہتمام نیشنل نیماٹولوجیکل ریسرچ سینٹر جامعہ کراچی میں منعقدہ دوروزہ تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ این این آر سی کا بنیادی مقصد ملک میں نیماٹولوجی کے موضوع کو فروغ دینا ہے،انہوں نے سینٹر کی ترقی اور قومی وبین الاقوامی سطح پر شناخت کے لئے ڈاکٹر مقبول اور پروفیسر ڈاکٹر شاہینہ فیاض کی خدمات کو سراہا ، اس موقع پرڈین فیکلٹی آف سائنس پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون او ردیگر نے بھی خطاب کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید