• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی شو کرائم پیٹرول کی دو اداکارائیں چوری کے الزام میں گرفتار

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)ممبئی پولیس نے چوری کرنے کے کیس میں دو ٹی وی سیریل اداکاراؤں کو گرفتارکیا ہے۔ دونوں اداکارائیں ٹی وی کے مشہور شو کرائم پیٹرول اور کئی دیگر کرائم شو میں چھوٹے موٹے کردار ادا کرتی ہیں۔ کورونا بحران میں لاک ڈاؤن کےباعث سیریل کی شوٹنگ اور کام بند ہونے کی وجہ سے دونوں اداکارائیں پیسے کی کمی سے مشکلات کا شکار تھیں۔ ان پر الزام ہے کہ دونوں اداکارائیں پیئنگ گیسٹ بن کر آئیں اور لاکر میں رکھے تین لاکھ 28 ہزار روپے لیکر وہاں سے فرار ہو گئیں۔ پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ کیس اس وقت کا ہے جب آرے کالونی کے رائل پام علاقے میں واقع ایک پاش عمارت میں رہنے والے شخص کے گھر میں 18 مئی کو یہ دونوں اداکارائیں پیئنگ گیسٹ بن کر گئی تھیں۔ اسی دوران اس گھر میں پہلے سے موجود پیئنگ گیسٹ کے لاکر میں رکھے 3 لاکھ 28 ہزار روپے لےکر وہاں سے فرار ہو گئی تھیں۔چوری کی اطلاع پولیس کو دی گئ جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کی۔ ابتدائی تفتیش میں پولیس نے سی سی ٹی فوٹیج کو چیک کیا تو انہیں کئی اہم سراغ ملے جن کی بنیاد پر پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کی تحقیقات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی گئی تب وہ دونوں پیسے کے ساتھ باہر جاتے ہوئے نظر آئیں جب پولیس نے دونوں سے پوچھ گچھ کی تو دونوں نے اپنا جرم قبول کر لیا۔ آرے پولیس اسٹیشن کی سینئر افسر نوتن پاور نے بتایا کہ دونوں ٹی وی کی مشہور کرائم شو کی ایکٹرز ہیں۔ اس کے علاوہ کئی ویب سیریز میں بھی کام کر چکی ہیں۔پولیس نے ان کے پاس سے چوری کئے گئے پچاس ہزار روپے برآمد کر لئے ہیں۔ دونوں کا کو کورٹ میں پیش کیا گیا۔ کورٹ نے دونوں کو 23 جون تک پولیس حراست میں دے د یا ہے۔

دل لگی سے مزید