• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر ، فنانس بل میں قانونی اور تکنیکی خامیاں دور کرنے کیلئے دو کمیٹیاں تشکیل

اسلام آباد(کامرس رپورٹر) ایف بی آر نے فنانس22- 2021 میں موجود قانونی اور تکنیکی خامیوںکو دور کرنے کے لئے دو کمیٹیاں تشکیل دے دیں ، سقم دور کرنیوالی ایک تکنیکی کمیٹی کے چیئرمین نعیم اختر شیخ ہونگے جبکہ شریک چیئرمین ایف بی آر کے ممبر آئی آر پالیسی چوہدری محمد طارق اور ممبرکسٹمز پالیسی سید حامد علی ہونگے۔ دیگر ممبران میں اشفاق تولہ، عبدالقادر میمن سرپرست پاکستان ٹیکس بار کراچی، سید یاور علی چئیرمین پاکستان بزنس کونسل کراچی، شہزاد حسین سابق پارٹنراے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی، خرم مختار سرپرست اعلی پی ٹی ای اے، سعدیہ نذیرپارٹنر کے پی ایم جی، حافظ محمد ادریس ایڈووکیٹ سپریم کورٹ و سابق صدر ٹیکس بارحبیب فخرالدین اور عبدالوہاب قدوائی شامل ہیں۔ دوسری کمیٹی بزنس کمیٹی چیئرمین ایچ بی ایل سلطان علی الانہ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی جبکہ شریک چیئرمین ایف بی آر کے ممبر آئی آر پالیسی چوہدری محمد طارق اور ممبرکسٹمز پالیسی سید حامد علی ہونگے۔ دیگر ممبران میں احسان اے ملک سی ای او پاکستان بزنس کونسل، محمد شارق وہرہ صدر کے سی سی آئی، عرفان صدیقی صدر او آئی سی سی آئی، شیر باز الیاس غضنفر بلورصدر سرحد چیمبر، عبدالصمد صدر کوئٹہ چیمبر، میاں ناصر حیات مگو صدر ایف پی سی سی آئی، میاں طارق مصباح صدر ایل سی سی آئی، عادل بشیرچئیرمین اے پی ٹی ایم اے، آصف پیر صدر امریکن بزنس کونسل، اسد شاہ ڈائیریکٹرایکسٹرنل آفئیرز پی ٹی سی اور عامر وحید سابق صدر اسلام آباد چیمبر شامل ہیں دونوں کمیٹیوں کے ٹی او آرز میں نشاندہی ہونے والی قانونی اور تکنیکی خامیوں کو ازسرنو پرکھنا اور ایف بی آر کو تصحیح کیلئے مشورہ دینا ہے۔ تکنیکی اور قانونی سقم کی نشاندہی کر کے اس کی اطلاع 22 جون 2021 منگل تک دفتری اوقات میں کمیٹی شریک چئرمین چوہدری محمد طارق اور ممبرکسٹمز پالیسی سید حامد علی کو دینا ہوگی ۔

تازہ ترین