• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی کے دوران فائرنگ کے واقعات، سول انجینئر اور ٹیکسی ڈرائیور زخمی، 55 لاکھ اور گاڑی سے محروم

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 51وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ،زیورات ،موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ 8گاڑیاں،18 موٹرسائیکلوں اڑالیے گئے ۔ پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کے چیک ڈس آنرکے بھی متعدد مقدمات درج کر لیے ۔ راولپنڈی پولیس نے گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 40سے زائد پرانے مقدمات بھی درج کیے ۔ راولپنڈی کے علا قے پشاور روڈ پر قاسم مارکیٹ کے قریب تین مسلح موٹرسائیکل سوار بینک سے 55 لاکھ روپے کی رقم نکلوا کر گا ڑی میں اپنے آفس کی طرف جانے والے نجی کمپنی کے سول انجیئر حمزہ پر گولیوں کی بوچھاڑ کر کے رقم چھین کر چلتے بنے ،سول انجیئر کو ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ۔اسلام آباد کے تھانہ کورال کے علا قے گلبرک میں آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور سے گاڑی چھین لی گئی اور مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈرائیو ر بلال مرزا زخمی ہو گیا جسے پمز منتقل کردیا گیا۔گن پوائنٹ پر لوٹنے اور چوری کی مزید وارداتیں تھانہ آئی نائن،تھانہ کھنہ ،تھانہ سہالہ،تھانہ رمنا ،تھانہ مارگلہ،تھانہ شہزاد ٹا ئون ،تھانہ کورال، تھانہ رمنا، تھانہ کھنہ، تھانہ کوہسار، تھانہ گولڑہ، تھانہ نون، تھانہ وارث خان،تھانہ نیوٹاون، تھانہ ریس کورس،تھانہ کلر سیداں،تھانہ آئی نائن،تھانہ کراچی کمپنی، تھانہ سول لائن، تھانہ نصیر آباد، تھانہ صدر بیرونی، تھانہ بنی، تھانہ ٹیکسلا، تھانہ ائر پورٹ، تھانہ روات، تھانہ پیر ودھائی، تھانہ کینٹ، تھانہ چونترہ کی حدود میں ہوئیں۔ کروڑوں روپے مالیت کے چیک بھی ڈس آنر ہو گئے۔
تازہ ترین