کوئٹہ (پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری وصوبائی صدر محمد عثمان خان کاکڑ بیماری کے باعث کوئٹہ کے سٹی انٹرنیشنل ہسپتال میں زیر علاج ہے گزشتہ روز پارٹی کے چےئرمین محترم محمود خان اچکزئی کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن صاحب ، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، سندھ وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ ، قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر سردار ایاز صادق، پی ڈی ایم کے نائب صدر شاہ اویس نورانی ،پی ٹی ایم کے سربراہ منظور احمد پشتین ، سندھ عوامی تحریک کے صدر راتھور صاحب نے فون کرکے عثمان خان کاکڑ کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحتیابی کیلئے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔جبکہ پشتونخوامیپ کے چےئرمین محمود خان اچکزئی ، مرکزی سیکرٹری نواب محمد ایاز خان جوگیزئی ، جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر ورکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع صاحب ، اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ، سابق ایم پی اے مولوی سرور صاحب،ایم پی اے عبدالواحد صدیقی ، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی بمعہ وفد ،ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جمال مندوخیل ، جسٹس ہاشم کاکڑ ، جسٹس کامران خان ملاخیل، صوبائی محتسب اعلیٰ غنی خلجی ،نصیب اللہ ترین ایڈووکیٹ،ساجد ترین ایڈووکیٹ، ولی مندوخیل ، ایم پی اے مبین خلجی ،سنیٹر سرفراز بگٹی ،سنیٹر انوار الحق کاکڑ، بسم اللہ خان کاکڑ، سابق سنیٹر کبیر محمد شہی ،عبدالمتین اخونزادہ ، مختلف اراکین اسمبلی سمیت دیگر افرادنے ہسپتال آکرعثمان خان کاکڑ کی عیادت کی ۔ جبکہ پارٹی کے سینئر ڈپٹی چےئرمین مختیار خان یوسفزئی ، مرکزی سیکرٹری خورشید کاکا جی اور شاہ روم خان نے سوات ، لندن سے شیر اعظم ، احسان اللہ دمڑ ، بلیجیم سے عبدالمالک بازئی ، دُکی سے محمود باچا ، سعودی عرب سے ڈاکٹر رفیع اللہ ترین ،سردار یعقوب خان ناصر ، پنجاب کے چکوا ل سے حاجی جمیل ، آزاد کشمیر سے دولت خان ، اسلام آباد سے ڈاکٹر مطاہر شاہ ، نیوروفزیشن مظہر باچا ،سندھ کراچی سے پارٹی کے صوبائی صدر نذیر جان لالا، کراچی سے ڈاکٹر صدام نے عثمان خان کاکڑ کی صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔اور ملک و بیرون ملک سے فون پرعثمان خان کاکڑ کی خیریت دریافت کرنے کا سلسلہ جاری ہیں۔