• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن لیڈر کی تقریر نیازی کی ہدایت پر روکی گئی: احسن اقبال

مسلم لیگ نون کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی تقریر کو عمران خان نیازی کی ہدایت پر روکا گیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا کہ حکومت جب سے آئی ہے مسلسل جھوٹ بول رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن کے خلاف کارروائی کی مذمت کرتا ہوں۔

جنرل سیکریٹری نون لیگ نے کہا کہ حکومت لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اس حکومت نے نالائقی میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف نفرت اور حسد پر قائم اور ناقابلِ اعتبار ہے، اس کی کسی بات پر اعتبار نہیں۔

احسن اقبال نے مزید کہا ہے کہ الیکشن چرانے کے لیے الیکشن کمیشن کے اختیارات حکومت نے اپنے پاس لے لیئے ہیں۔

مسلم لیگ نون کے جنرل سیکریٹری کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کو شکایت ہے کہ الیکشن کمیشن نے ان کی چوری کیوں پکڑی۔

تازہ ترین