مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے مطالبہ کیا ہے کہ میرے مقدمے کی سماعت لائیو کی جائے۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ بھونڈے الزامات پر ہماری کردار کشی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے ہیں، آئین کہتا ہے کہ وفاق کسی بھی منصوبے پر پیسہ لگا سکتا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ رجسٹرار احتساب عدالت نے ڈی سی کو خط بھی لکھا، کوئی اقدامات نہیں ہوئے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ یہ حکومت صرف اپوزیشن کو کورونا وائرس کے ساتھ لگاتی ہے، جہاں ان کا اپنا اختیار ہے وہاں ان کے کوئی انتظامات نہیں۔
مسلم لیگ نون کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کو احتساب عدالت میں کورونا وائرس کے کیسوں کا نوٹس لینا چاہیئے۔