• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس وقت ملک میں کورونا ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں موجود ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان


معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ انسداد کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 29 لاکھ خوراکیں لگائی جاچکی ہیں، اس وقت ملک میں کورونا ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں موجود ہیں۔

ملک میں کورونا ویکسین سے متعلق ایک بیان میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ 20 جون کو 15 لاکھ 50 ہزار خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا کہ اسی طرح 22 جون کو 25 لاکھ خوراکیں پہنچ جائیں گی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ 23 جون سے 30 جون تک 20 سے 30 لاکھ خوراکیں پہنچیں گی۔

تازہ ترین