• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویب سیریز ’دائی‘ میں میرا کردار شیطانی ہے، فریحہ الطاف

کراچی (این این آئی) سابق ماڈل، فیشن ڈیزائنر و سماجی رہنما فریحہ الطاف پاکستانی او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس کی ویب سیریز ʼدائیʼ میں اداکاری کیلئے تیار ہیں۔یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ سابق ماڈل اور ایونٹ مینجمنٹ گرو فریحہ الطاف اداکاری کرنے جارہی ہیں لیکن اس مرتبہ ان کا کردار بہت چیلنجنگ ہے۔ فریحہ الطاف پہلی مرتبہ مرکزی کردار ادا کرنے جارہی ہیں اور اپنے کردار کو انہوں نے ʼشیطانیʼ قرار دیا ہے۔ویب سیریز میں اپنے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کا کردار تاریک ہے لیکن اس کے کئی پہلو ہیں۔فریحہ الطاف نے بتایا کہ ان کے کردار کا سادہ رخ اس وقت سامنے آتا ہے جب وہ ایک ایس ایچ او کے ساتھ ہوتی ہیں جو ایک کم عمر شخص ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کے کردار کا برا رخ اس وقت سامنے آتا ہے جب وہ غیرقانونی اسقاطِ حمل کرتی ہیں اور اس کا لطف اٹھاتی ہیں، وہ ایک سیریل کِلر جیسی ہیں۔فریحہ الطاف نے کہا کہ ویب سیریز میں ان کے تیسرا رخ یہ ہے کہ وہ طعنے دیتی ہیں اور پْرتشدد ہیں، ان کا یہ رخ ویب سیریز میں ان کے ملازمین کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ ویب سیریز ʼدائیʼ میں وہ ایک طرح سے 3 مختلف کردار ادا کررہی ہیں۔سابق ماڈل نے بتایا کہ وہ سیٹ پر بہت زیادہ انجوائے کررہی ہیں، ہر چیز ان کے لیے حیران کن تھی، وہ سیٹ پر کسی کو نہیں جانتی۔

دل لگی سے مزید