• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھوکھراپار صرافہ مارکیٹ میں ملزمان جیولرز شاپس کا صفایا کرکے فرار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کھوکھراپار صرافہ مارکیٹ میں نقب زنی کی واردات،چور متعدد جیولرز شاپس کا صفایا کر کے فرار ہو گئے،تفصیلات کے مطابق کھوکھراپار صائمہ جیولرز میں نقب زنی کی واردات میں ملزمان دکان کے تالے کاٹ کر 45 تولے سے زائد سونا اور لاکھوں روپے نقدی لے اڑے،ملزمان مارکیٹ کے مرکزی دروازے کے تالے توڑ کر داخل ہوئے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان کچرا چننے والے افراد کا روپ دھارے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین