• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترین کو این آر او دیکر بجٹ پاس کرانے کی کوشش ہو رہی ہے، رانا ثنا ﷲ

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءﷲ خان نے کہا ہے کہ احتساب کا ڈرامہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا، نیب سے کچھ نہیں بنا تو ایف آئی اے کو سامنے لایا گیا، جہانگیر ترین کو این آر او دیکر بجٹ پاس کرانے کی کوشش ہو رہی ہے۔

میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ جہانگیر ترین کے ساتھ ذاتی کارروائی ہورہی تھی، پنجاب کا کلچر اور زبان محبت کی زبان ہے، نفرت کا درس نہیں دیتی،جج ارشد ملک نے مرنے سے پہلے میاں نوازشریف سے معافی مانگ لی۔

شوکت صدیقی کے بیان کئے بعد کوئی احتساب کے ڈرامے پر یقین کرنے کو تیار نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں انسداد منشیات کی عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ان کے ساتھ مسلم لیگ(ن) لائرونگ پنجاب کے صدر رانا اقبال،رفاقت ڈوگر،طاہر مغل و دیگر رہنما موجود تھے۔

رانا ثناءﷲ نے مزید کہا ایف آئی اے کے لاہور میں ڈائریکٹر اپنی پوری سروس کو انتقامی سوچ کی نظر نہ کریں، ایف آئی ڈائریکٹر لاہور انتقامی سوچ کا آلہ کارنہ بنیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ پنجاب کا کلچر اور زبان محبت کی زبان ہے، پنجاب کی زبان نفرت کا درس نہیں دیتی، پنجاب کی زبان میٹھی زبان ہے۔

وارث شاہ ،میاں محمد بخش کی داستان پڑھیں۔

ان میں صرف محبت اور پیار ہی ملے گا۔یہ کسی سے نفرت کا سبب نہیں بنتی۔

عبوری ضمانت کے معاملے میں شہبازشریف نے اپنے وکلاءکی میٹنگ بلائی ہے۔وہ فیصلہ کرینگے کہ ضمانت کرانی ہے یا نہیں۔

تازہ ترین