• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدارتی ایوارڈ یافتہ ملک طارق نے ایمان ہائٹس کا افتتاح کیا

پشاور(جنگ نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ورکنگ کمیٹی کے ممبر اور صدارتی امن ایوارڈ یافتہ ملک طارق اعوان نے ایور برائٹس بلڈرز اور مارس مارکیٹنگ کی طرف سے مری، نتھیا گلی روڈ دریا گلی میں ʼʼایمان ہائٹسʼʼ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر یونس خان آرکیٹیکٹ، محمد اسلام (چیف انجینئر)، حفیظ الرحمان (چیف ایگزیکٹیو ایمان ہائٹس)، شہریار خان و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات اور دیگر علاقہ معززین نے شرکت کی۔تقریب کے موقع پر ملک طارق اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس پراجیکٹ کے ذریع عام آدمی کو سر چھپانے کیلئے چھت آسانی سے مل جائیگی۔ گھر آج ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے۔ اللہ اس انسان کو پسند فرماتا ہے جو اپنے ہاتھ سے اپنے بچوں کیلئے رزق حلال کماتا ہے۔ خیبر پختونخواکے عوام کیلئے فخر کی بات ہے کہ پنجاب کی مٹی پر پختونوں کا ایک ایسا پراجیکٹ ہے جس میں عوام کو کافی حد تک ریلیف ملےگا۔آخر میں مفتی طاہر اللہ درویش نے اس پراجیکٹ کی جلد تکمیل اور کامیابی و مملکت پاکستان میں امن و سلامتی اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعا کی۔
پشاور سے مزید