• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ جنگلات اور ہیومن رائٹس کےتعاون سےمتی تل روڈپرشجرکاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)محکمہ جنگلات توسیع سب ڈویژن ملتان اور ہیومن رائٹس ضلع ملتان کے تعاون سے سوشل ویلفیئر کمپلیکس متی تل روڈ میں شجر کاری کا دن منایا گیا کمپلیکس میں پودے بھی لگائے گئے اور شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے واک بھی کی گئی اور پودے بھی تقسیم کئے گئے۔ تقریب کی صدارت محترم جناب مزمل یار ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملتان ڈویژن ملتان نے کی جبکہ مہمان خصوصی میں جناب چوہدری محمد افضل ڈویژنل فاریسٹ آفیسر توسیع ملتان اور مہمان اعزاز میں محترمہ غزل غازی چیئرپرسن ہیومین رائٹس ملتان اور محمد رفیق ممتاز تحصیل فاریسٹ آفیسر ایکسٹینشن ملتان تھے۔
تازہ ترین