• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورۂ انگلینڈ،پاکستان میں موجود اسکواڈ آج ہوٹل آئسولیشن کیلئے رپورٹ کریگا

انگلینڈ روانگی سے قبل پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے پاکستان میں موجود ارکان آج ہوٹل آئسولیشن کے لیے رپورٹ کریں گے ۔

پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے ارکان آج ہوٹل آئسولیشن کے لیے رپورٹ کریں گے، رپورٹ کرنے والوں میں پاکستان میں موجود اسکواڈ میں شامل 9 اسپورٹ اسٹاف کے ارکان اور 3 کرکٹرز شامل ہیں۔

اسپورٹ اسٹاف میں مصباح الحق، یونس خان، وقار یونس ، کلف ڈیکن ، عبدالمجید ، شاہد اسلم ، ابراہیم بادیس ،ڈاکٹر ریاض احمد اور یاسر ملک شامل ہیں جبکہ کرکٹرز میں حارث سہیل، سعود شکیل اور عبداللہ شفیق بھی رپورٹ کریں گے۔

اسکواڈ کے ارکان 25 جون کی صبح خصوصی طیارے سے ابوظبی روانہ ہوں گے ، ابوظبی سے 24 ارکان خصوصی طیارے پر سوار ہوں گے جس کے بعد پاکستان ٹیم 25 جون کو ہی برمنگھم پہنچے گی۔

پاکستان اسکواڈ ڈربی میں تین روز کی روم آئسولیشن مکمل کرے گا پھر ٹریننگ کا آغاز ہوگا ۔

قومی اسکواڈ 6 جولائی کو کارڈف پہنچے گا پہلا ون ڈے 8 جولائی کو ہوگا ، پاکستان ٹیم نے انگلینڈ میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے بعد ویسٹ انڈیز جانا ہے ۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید