• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ سندھ بھر میں مون سون بارشوں کے پہلے اسپیل کا آغاز قریب ہے۔

گورنر سندھ کا وزیرِ اعلیٰ سندھ کو لکھے گئے خط میں کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی بارش ہم سب کے لیے سبق تھی، بارشوں میں عوام کو نقصان سے بچانے کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔

انہوں نے خط میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر نالوں پر سے تجاوزات کا خاتمہ ہو رہا ہے۔

گورنر کے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو لکھے گئے خط میں کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ بورڈ کے افسران کو اقدمات کا مشورہ دیا ہے۔

عمران اسماعیل نے مراد علی شاہ کو لکھے گئے خط میں مزید کہا ہے کہ یہ وقت ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر صوبے کی بہتری کے لیے کام کریں۔

گورنر سندھ نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ میں وفاق کی جانب سے آپ کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔

تازہ ترین