وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید آج وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کریں گے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ جو مانگیں گے، دیں گے، امن و امان کے مسئلے پر مراد علی شاہ کے ساتھ ہیں، سارے سندھ کو صاف کریں گے۔
شیخ رشید نے ڈی جی سندھ رینجرز میجر جنرل افتخار حسن چودھری سے ملاقات کی اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ لی۔