• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا، فیاض چوہان

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے امریکہ کو اڈے نہ دینے کے دو ٹوک جواب نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

ایک بیان میں فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ امن اور مذاکرات کو ہی مسئلہ افغانستان کا حل قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ماضی میں امریکہ کو اڈے اور ڈرون آپریشنز کی اجازت نے ملک کے امن کو تباہ کیا۔

صوبائی وزیر کاکہنا تھا کہ عمران خان نے دنیا کو بتا دیا کہ اب پاکستان ڈو مور کے مطالبوں پر نہیں جھکے گا، اب پاکستان ایک آزادانہ اور غیر جانبدارانہ خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ ملکی وقار اور خود مختاری کو مقدم رکھا ہے، جنوبی ایشیا میں امن و استحکام وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کی پہلی ترجیح ہے۔

تازہ ترین