وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہور میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور واٹر میٹر سسٹم لگانے کا عمل جلد شروع ہو گا جبکہ لاہورمیں 4 واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے بجٹ رکھا گیا ہے۔
ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ 1960 سے 2018 تک لاہور کے زیرِ زمین پانی کی سطح ایک میٹر سالانہ کم ہو رہی تھی جبکہ رپورٹ کے مطابق پچھلے 2 سالوں سے زیرِ زمین پانی کی سطح کم نہیں ہوئی۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہماری ٹیم کی انتھک محنت کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے، واسا ٹیوب ویلز کے غیر ضروری استعمال اور اوقات کار میں کمی لائی گئی۔
وزیر اعلی پنجاب نے یہ بھی کہا کہ پرائیویٹ ٹیوب ویلز پر فیس اور لائسنس کی شرط عائد کی گئی، عدالتی رہنمائی کے مطابق واٹر ر ی سائیکلنگ پالیسیز لائی گئیں۔
عثمان بزدار نے مزید کہا کہ انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک سمیت دیگر غیر روایتی اقدامات شروع کیے گئے۔