• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری حکومت نے سیاسی انتقام کے اندھے کلچر کا خاتمہ کیا ہے: عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی میں مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ہماری حکومت نے سیاسی انتقام کے اندھے کلچر کا خاتمہ کیا ہے۔

عثمان بزدار سے انصاف لائرز فورم کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہماری حکومت نے وکلاء برادری کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کئے ہیں۔ 

اُنہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بار ایسوسی ایشنز کے لیے 25 کروڑ روپے کی رقم مختص کی ہے جبکہ ماضی کی حکومتوں نے وکلاء برادری کے مسائل کو یکسر فراموش کیے رکھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جلد لاہور میں انصاف لا ئرز فورم کا گرینڈ کنونشن بلایا جائے گا، وکلاء برادری کو ہیلتھ کارڈز بھی دئیے جائیں گے اور وکلاء برادری کی رہائش کا مسئلہ حل کرنے کے حوالے سے جلد خوشخبری دیں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں ہر کام میرٹ اورانصاف پر کیا جاتا ہے، ہم نے پولیس اور انتظامیہ کو سیاسی دباؤ سے آزاد کیا ہے۔

تازہ ترین