• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی حکومت کو کسی سے خطرہ نہیں، پرویز خٹک

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو بلیک میل کرنے کی اپوزیشن کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔

نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو کسی سے خطرہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں خود تقسیم ہوچکی ہیں، پی ڈی ایم خود ایک دوسرے کے لیے اپوزیشن بن چکی ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے دھرنوں اور استعفوں کی سیاست دفن ہوچکی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ قائدین کو بچانے کے لیے پی ڈی ایم دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

پرویز خٹک نے واضح الفاظ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو بلیک میل کرنے کی حزب اختلاف کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔

تازہ ترین