• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی اے پی سی شرکا کو مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے حلقوں کی ازسر نو تشکیل پر اعتماد میں لیں گے

نئی دہلی(خبرایجنسی) بھارتی وزیر اعظم24 جون کو بھارت نواز کشمیری رہنمائوں کی اے پی سی میں مقبوضہ کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لیے حلقوں کی ازسر نو تشکیل کے منصوبے پر اعتماد میں لیں گے ۔ بھارتی حکومت ہندو حلقوں کی تعداد میں اضافہ کر کے اسمبلی میں مسلمان ارکان کی بالادستی ختم کرنا چاہتی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق 24 جون کو وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر دن تین بجے اے پی سی ہوگی، وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اے پی سی میں شرکت کرنے کے لئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے 14 رہنمائو ں کو مدعو کیا گیا ہے جس میں جموں و کشمیر کے چار سابق وزرائے اعلی بھی شامل ہوں گے، اجلاس میںمقبوضہ کشمیر اسمبلی کے انتخابات کے انعقاد کے فریم ورک کا بھی فیصلہ کیا جائے گا،نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، بی جے پی، کانگریس، جموں و کشمیر اپنی پارٹی، سی پی آئی، پیپلز کانفرنس اور جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے رہنمائوں کو مودی کی رہائش گاہ پر منعقد اجلاس میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔

تازہ ترین