کوئٹہ ( نمائندہ جنگ)سبزل روڈ پر ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر دستی بم سے حملے کی کوشش کی گئی تاہم اہلکار محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق ایف سی کے اہلکار گزشتہ روزعیسیٰ نگری میں چرچ کی ڈیوٹی ختم کر کے ایک گاڑی اور موٹرسائیکل پر سبزل روڈ سے واپس غزہ بند جا رہے تھےوہ جب کلی ابراہیم زئی کے قریب پہنچنے تو قریب گلی سے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا جو سڑک کنارے گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک راہگیر غلام محمد ولد تاج محمد زخمی ہو گیا ۔تاہم ایف سی اہلکار محفوظ رہے اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمی کو ہسپتال پہنچایا جبکہ سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی ۔