• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندرون و بیرون ملک سے عثمان کاکڑ کی خیریت دریافت کرنے کا سلسلہ جاری

کوئٹہ(پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری وصوبائی صدرعثمان خان کاکڑ کراچی کے آغاخان ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔ ان کی عیادت وخیریت دریافت کرنے کا سلسلہ ملک وبیرون ملک سے جاری ہے۔ گزشتہ روز کراچی میں چےئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی ، سابق ڈپٹی چےئرمین سنیٹر سلیم مانڈی والا، سابق سنیٹر نہال ہاشمی ، مسلم لیگ (ن) کے کوارڈینٹر خرم بھٹی ، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستا ن اور نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، صوبائی ترجمان جان محمد بلیدی ، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ،پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے مختلف وفود ، عوامی نیشنل پارٹی کے مختلف وفود ، پی ایس ایف کا وفد اور دیگرنے کراچی کے آغا خان ہسپتال آکران کی عیادت کی اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ،سنیٹر تاج حیدر ،سینٹر احمد خان، سنیٹر سعید احمد خان اور سابق سنیٹر تاج آفریدی نے فون کرکے عثمان خان کاکڑ کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اوران کی صحتیابی کیلئے دعا کی جبکہ کوئٹہ میں صوبائی وزیر جنگلات سردار مسعود خان لونی ،سابق صوبائی وزیر میر خالد لانگو، سابق وزیر نصیر احمد باچا ، مسلم لیگ ن کے رانا اشفاق بمعہ وفد نے عیادت کی۔ جبکہ فون اور سوشل میڈیا پر مختلف ممتاز سیاسی سماجی قبائلی رہنماؤں سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد نے عثمان خان کاکڑ کی صحتیابی کیلئے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے جس میں افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی بھی شامل ہیں۔ اوراسی طرح جنوبی پشتونخوا سمیت تمام صوبے ، ملک بھر اور دنیا بھر میں عثمان خان کاکڑ کی صحتیابی کیلئے مختلف سیاسی پارٹیوں ، سماجی تنظیموں ، سول سوسائٹی، طلباء، تاجروں اور مختلف مکتبہ فکر کے عوام کی جانب سے دعاؤں،قرآن خوانی اور خیرات وصدقات کا سلسلہ جاری ہے جس پر پارٹی ان تمام کی شکرگزار ہے اور عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ عثمان خان کاکڑ کی صحتیابی کیلئے دعا کریں۔
کوئٹہ سے مزید