• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ مال کے تمام سیکشنز کو کمپیوٹرائز کیا جارہا ہے ‘ظفر علی شاہ

پشاور( جنگ نیوز) سینئر رکن بورڈ آف ریونیو سید ظفر علی شاہ نے گزشتہ روز نئی تحصیل عمارت کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ مشتاق حسین اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عمران بھی موجود تھے۔حکام نے سب رجسٹرار سٹی ون محمد اقبال اور سب رجسٹرار سٹی ٹو سلیم احمد کے دفاتر کا دورہ کیا اور وہاں کے حالات کا باریک بینی سے جائزہ لیا اس موقع پر انہوںنے عملے کے افراد سے بات چیت کی اور ان کے مسائل کے بارےمیں دریافت کیا ۔ اس موقع پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے لوگوں سے ان کی شکایات بھی سنیں ۔ایک فرد نے کہاکہ پٹواری ہمارے جائزہ کاموں میں زیادہ تاخیر کرتے ہیں ایک خاتون کے وراثت کے انتقال کے بارےمیں شکایت کی ۔ سینئر ممبر بورڈ نے ایڈیشنل کمشنر کو ان کی شکایات فوری طور پر حل کرنے کا حکم دیا اور اس ضمن میں اگر پٹواری یا عملہ مال کا کوئی بھی آفیسر یا آفیشل رکاوٹ ہے تو اس کے خلاف فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے اس موقع پر سید ظفر علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ ماہ بورڈ نے کارروائی کرتے ہوئے بارہ ریونیو آفیشل کو برطرف کیا۔64 ریونیو آفیشل وآفیسر زکے خلاف انکوائری آخری مراحل میں ہے۔ محکمہ مال کے تمام سیکشنز کو کمپیوٹرائز کیا جارہا ہے اور جون 2022ء تک سٹیمپنگ سکیم مکمل کی جائے گی جس کے تحت تحصیل عمارت سے الیکٹرانک سٹامپ پیپرز کا اجراء ہوگا اور عمارت کے اندر بینک آف خیبر کا کائونٹر کھولا جائے گا جس میں لوگ فیس جمع کر کے ہر قسم کا سٹامپ پیپر حاصل کر سکیں گےسب رجسٹرار آفس پورےخیبر پختونخوا کو کمپیوٹر ائزڈ کر رہا ہے جس کے تحت آئندہ سال سے الیکٹرانک رجسٹری حاصل کی جائے گی اس سکیم کی بدولت بڑی حد تک کرپشن پر قابو پا یا جا سکے گا۔
تازہ ترین