• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی موبائل کمپنی نے موبائل کمیونی کیشن ٹیکنالوجی ’’6 جی ٹیراہرٹز ‘‘ پروٹوٹائپ کا عملی مظاہرہ کیا ہے،جس کی رفتار 5 جی ٹیکنالوجی سے 50 گنا زیادہ ہو گی ۔ فائیو جی ٹیکنالوجی میں موبائل ڈیٹا ٹرانسفر کی رفتار 40 ایم بی پی ایس (میگابٹس فی سیکنڈ) سے 1,100 ایم بی پی ایس تک ہوتی ہے جب کہ اوسطاً یہ رفتار تقریباً 200 ایم بی پی ایس ہوسکتی ہے۔اس کے مقابلے میں 6 جی ٹیکنالوجی کے لیے ڈیٹا ٹرانسفر اسپیڈ 1,101 ایم بی پی ایس سے شروع ہو کر ایک ٹیرابٹس فی سیکنڈ (دس لاکھ ایم بی پی ایس) تک چلی جاتی ہے۔

علاوہ ازیں 6 جی موبائل کمیونی کیشن میں ٹیراہرٹز اسپیکٹرم سے تعلق رکھنے والی ریڈیو لہریں استعمال کی جاتی ہیں جن کی فریکوینسی 100 گیگاہرٹز سے 10 ٹیراہرٹز تک ہوتی ہے۔6 جی ٹیراہرٹز وائرلیس ٹیکنالوجی پروٹوٹائپ کے اس مظاہرے میں 140 گیگاہرٹز کا ڈیجیٹل وائرلیس لنک استعمال کرتے ہوئے 6.2 گیگابٹس فی سیکنڈ (6200 ایم بی پی ایس) کی رفتار سے ڈیٹا منتقل کیا گیا۔ یعنی اس رفتار پر عام ڈی وی ڈی جتنا ڈیٹا صرف ایک سے دو سیکنڈ میں منتقل کیا جاسکے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ 6 جی ٹیکنالوجی سے ڈیٹا ٹرانسفر کی رفتار، فائیو جی کے مقابلے میں 50 گنا تک زیادہ ہوگی جب کہ اس کی اوسط رفتار، 5 جی سے 10 گنا زیادہ ہوگی۔ موجودہ پروٹوٹائپ میں وہ مختصر ہارڈویئر بھی شامل ہے جو متوقع طور پر 2030 تک دنیا بھر میں استعمال ہونے والی 6 جی موبائل کمیونی کیشن ٹیکنالوجی کےلیے بنیاد کا کام کرے گا۔

تازہ ترین
تازہ ترین