• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے لیے والد کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا اعزاز کی بات ہے: مریم نواز

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کیلئے جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

مریم نواز نے فادرز ڈے کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے جو مریم نواز اور میاں نواز شریف کی یادگار تصویروں کی مدد سے بنائی گئی ہے۔

ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ ’اپنے کندھوں پر بیٹھنے سے لے کر آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے تک، آپ کی چھوٹی بچی بننے سے لے کر آپ کی مددگار اور حلیف بننے تک، کھڑے ہونے سے لیکر آپ کے ساتھ چلنا سیکھنے تک،  میرے لیے یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔‘

مریم نواز نے والد سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں اس چیز کو بہت پسند کرتی ہوں کہ میں صرف آپ کی وجہ سے آپ کی ایک ذمہ دار بیٹی بن گئی ہوں۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے۔‘

واضح رہے کہ دُنیا بھر سمیت پاکستان میں گزشتہ روز ’فادرز ڈے‘ منایا گیا تھا اور اس موقع پر جہاں عام لوگ اپنے والد سے اظہارِ محبت کرنے کے لیے مختلف پیغامات سوشل میڈیا پر جاری کیے تو وہیں دُنیا کی معروف شخصیات نے بھی اس دن کو بڑے ہی شاندار انداز میں منایا۔

خاص رپورٹ سے مزید