• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشین شاہ ایک بہترین اداکارہ ہیں: یاسر حسین

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے کامیڈین اداکار یاسر حسین نے کہا ہے کہ نوشین شاہ ایک بہترین اداکارہ ہیں۔

حال ہی میں یاسر حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے میزبان کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔

دورانِ پروگرام میزبان نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ اور پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ کا نام لیا اور یاسر حسین سے سوال کیا کہ ’ان دونوں میں بہترین اداکار کون ہے؟‘

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے یاسر حسین نے نوشین شاہ کو نصیرالدین شاہ پر ترجیح دی اور کہا کہ نوشین شاہ بہترین اداکارہ ہیں۔

یاسر حسین نے کہا کہ ’نوشین شاہ ایک باصلاحیت اور حیرت انگیز اداکارہ ہیں، ہماری انڈسٹری نے اُن کی صلاحیتوں کو ٹھیک سے پرکھا نہیں ہے اور میں چاہتا ہوں کہ نوشین شاہ کو ورسٹائل کرداروں کے لیے کاسٹ کیا جائے۔‘

اس کے بعد میزبان نے پوچھا کہ ’ساحر لودھی اور بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان میں سے آپ کس کا انتخاب کریں گے؟ جس پر یاسر حسین نے فوراََ شاہ رخ خان کا نام لیا۔

واضح رہے کہ رواں برس فروری میں یاسر حسین ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئے تھے جہاں ان سے شادی میں بن بلائے آنے والے مہمان کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تھا۔

میزبان کی جانب سے سوال پوچھنے پر یاسر حسین نے اداکارہ نوشین شاہ کا نام لیا جس کے بعد یاسر حسین کو ناصرف اداکارہ کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا بلکہ دیگر فنکاروں نے بھی یاسر پر خوب تنقید کے تیر برسائے تھے۔

تازہ ترین