• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 17 کروڑ 92 لاکھ 55 ہزار 116 ہوگئی، اموات 38 لاکھ82 ہزار 80 تک جاپہنچی ہیں جبکہ اس سے متاثر 16 کروڑ 38 لاکھ 18 ہزار 565 افراد صحت یاب ہوچکےہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، 24 گھنٹوں میں 53 ہزار نئے کیس اور1ہزار 422 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے ایک اور شہر ڈونگ گوآن میں 2 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کووڈ 19 کی وباء پھوٹنے کے خدشے کے پیش نظر شہر بھر میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ شروع کردی گئی ہے۔

مقامی انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو غیر ضروری باہر نہ نکلنے کی ہدایت کردی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق صوبے گوانگ ڈونگ میں کورونا کی ڈیلٹا ویرنٹ کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انڈونیشیا میں کورونا کیسز میں تیزی آنے پر کل سے پابندیوں میں 2 ہفتوں کیلئے توسیع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، دفاتر میں ملازمین کی تعداد کم کرنے اور مذہبی سرگرمیاں بھی روکنے کا حکم دے دیا گیا۔

اس کے علاوہ برازیل میں کورونا 5 لاکھ سے زائد جانیں لے چکا ہے، مرنے والوں کی یاد میں ساحل پر سرخ گلاب لگائے گئے۔

تازہ ترین