• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غنی اور عبداللّٰہ کا دورۂ امریکا بےسود ہوگا، طالبان

امریکی صدر جوبائیڈن جمعے کو افغان صدر اشرف غنی اور افغانستان کی اعلیٰ مفاہمتی کونسل کے چیئرمین عبداللّٰہ عبداللّٰہ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے، ملاقات میں امریکی فوج کے انخلاء سے متعلق تبادلۂ خیال کیا جائے گا، طالبان کا کہنا ہے کہ یہ دورہ بے سود ہوگا۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اشرف غنی اورعبداللّٰہ عبداللّٰہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دیرپا شراکت کو اجاگر کرے گا۔

وائٹ ہاوس کے مطابق پہلی براہ راست ملاقات میں بائیڈن سفارتی ، معاشی اور انسانی تعاون سمیت دیگر شعبوں میں امریکی حمایت کا یقین دلائیں گے۔

بائیڈن اپنے اس عہد کو بھی دہرائیں گے کہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ یہ ملک کبھی بھی دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں بنے گا۔

طالبان ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ غنی اور عبداللہ اپنے اقتدار اور ذاتی مفاد کے تحفظ کے لئے امریکی حکام سے بات کریں گے اوراس سے افغانستان کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

تازہ ترین