• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے اپنی پہلی محبت کے لیے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہ رہنے والی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے فادرز ڈے کے موقع پر اپنے والد کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کردی۔


عائشہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے والد کی جوانی کی تصویر شیئر کی ہے جس کے ساتھ اُنہوں نے والد کے لیے محبت بھرا پیغام بھی جاری کیا ہے۔

سابقہ اداکارہ نے کیپشن میں اپنے والد سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میری پہلی محبت کو فادرز ڈے مبارک ہو۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’بابا! میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں اور ہر چیز کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔‘

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دُنیا بھر میں گزشتہ روز ’فادرز ڈے‘ منایا گیا تھا اور اس موقع پر جہاں عام لوگ اپنے والد سے اظہارِ محبت کرنے کے لیے مختلف پیغامات سوشل میڈیا پر جاری کر رہے ہیں تو وہیں دُنیا کی معروف شخصیات نے بھی اس دن کو بڑے ہی شاندار انداز میں منایا۔

خیال رہے کہ عائشہ خان نے 20ء برس قبل یعنی 2000ء میں پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھا اور کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں مہندی، وصل، خدا زمین سے گیا نہیں ہے، پارسا، خدا میرا بھی ہے، من مائل، وہ ایک پل اور دیگر شامل ہیں۔

اداکارہ نے 18 سال کے کامیاب میڈیا کیریئر کے بعد میڈیا انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا تھا۔

تازہ ترین