طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر کا کہنا ہے امن مذاکرات میں پیشرفت کیلئے دوحا معاہدے پر عملدر آمد ضروری ہے، افغان صدارتی محل نے کہا ہے کہ طالبان صرف افغان عوام کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں۔
طالبان رہنماعبدالغنی برادر نے طالبان کی ویب سائٹ پرشائع مضمون میں کہا ہے کہ امن معاہدے پرعملدر آمد کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ ہم افغانستان میں حقیقی اسلامی نظام کاقیام چاہتے ہیں،حقیقی اسلامی نظام افغان عوام کےتمام مسائل کےحل کابہترین ذریعہ ہے۔
دوسری جانب افغان صدارتی محل نے بیان پر ردعمل دیتےہوئے کہا ہے کہ طالبان اپنے بیان میں مخلص نہیں ہیں، وہ صرف افغان عوام کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں۔