وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا ہے کہ کشمیریوں پر ظلم مغرب کے لیے ایشو کیوں نہیں ہے؟ یہ منافقت ہے۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں پر وزیراعظم نے کہا یہ ہتھیار حملے کےلیے نہیں بلکہ اپنے دفاع کے لیے ہیں۔
عمران خان نے افغانستان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہاں سیاسی تصفیے یعنی اتحادی حکومت کے بغیرخانہ جنگی کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کو انخلا سے پہلے افغان مسئلے کا سیاسی حل نکالنا ہوگا۔