• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور زلمی کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے کوالیفائر میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایس ایل کے میچز ابوظبی میں جاری ہیں، پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور کراچی کنگز کے عماد وسیم ٹاس کے لیے میدان میں اترے۔

اس میچ کی فاتح ٹیم کل اسلام آباد یونائیٹڈ سے تیسرا کوالیفائر میچ کھیلے گی، جس کی فاتح ٹیم 24 جون کو فائنل میں ملتان سلطانز کے مدمقابل ہوگی۔

کراچی کنگز کی طرف سے بابراعظم، شرجیل خان، مارٹن گپٹل، چڈوک والٹن، تھیسارا پریرا، عماد وسیم، دانش عزیز، نور احمد، محمد عامر، محمد الیاس اور ارشد اقبال میدان میں اتر رہے ہیں۔

دوسری طرف پشاور زلمی کی طرف سے کامران اکمل، حضرت اللّٰہ زازئی، امام الحق، شعیب ملک، رومین پاول، خالد عثمان، وہاب ریاض، عمید آصف، محمد عرفان اور محمد عمران میچ میں حصہ لے رہے ہیں۔

تازہ ترین