• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی اور پنجاب ​یونورسٹی کے درمیان مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی اور پنجاب یونورسٹی لاہور کے درمیان ایک مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط ہوئے ہیں، جس کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان تعلیمی و سائنسی بنیادوں پر باہمی مفاد پر مبنی تعلق قائم کرنا ہے، آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری اور پنجاب یوینورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے پنجاب یونیورسٹی میں منعقد ایک تقریب کے دوران معاہدے پر دستخط کیے۔

تازہ ترین