• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے گیتوں نے اکشے اور سنیل شیٹھی کو اسٹار بنایا، ابھیجیت بھٹہ چاریہ

ممبئی (آئی ا ین پی) بولی وڈ کے مشہور گلو کار ابھیجیت بھٹہ چاریہ نے کہا ہے کہ ان کے گیتوں نے اداکار اکشے کمار کو ایک اسٹار بنایا، اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کے ہٹ گیت کئی اداکاروں کو اسٹار بنانے کا سبب بنے، ان اداکاروں میں اکشے کمار اور سنیل شیٹھی بھی شامل ہیں۔ ایک انٹرویو میں ابھیجیت نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان فلمی ستاروں کو کم از کم اسکا کریڈٹ انھیں ضرور دینا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ ان کے گیتوں سے قبل اکشے کمار غریبوں کے متھن چکرورتی کے طور پر جانے جاتے تھے۔انھوں نے کہا کہ وہ اداکاروں کے لیے نہیں صرف اسٹارز کے گیت گانے کے لیے بنے ہیں۔

دل لگی سے مزید