• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PDM تحریک جاری، چند سواریوں کے اترنے سے سفر نہیں رکے گا، فضل الرحمان

پشاور(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف پی ڈی ایم کی تحریک جاری ، چند سواریوں کے اترنے سے سفر نہیں رکے گا ، باہر ہو نیواللی جماعتوں کیلئے دروازے اب بھی کھلے ہیں لیکن انہیں وضاحت دینا ہوگی،جمیعت توڑنے والوں کا ایجنڈا ناکام رہا،دھاندلی کی پیداوار حکومت کو عوام پر مسلط کرنے والوں کو اس کی حمایت سے دستبردار ہونا پڑے گا،وفاق المدارس اور جمعیت علمائے اسلام کو توڑنے والے اپنے ایجنڈے میں ناکام رہے ، حکومت نے بجٹ سےعوام کی توجہ ہٹانے کیلئے قومی اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی میں ہلڑبازی کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مفتی محمود مرکز پشاور میں چارسدہ ، نوشہرہ اور پشاور کے ضلعی ، تحصیل اور پی کے کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین