اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت شمائلہ محمود وغیرہ کے خلاف نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور شمائلہ محمود کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ موخر کر دیا گیا۔ پیر کو سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے دونوں ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ 14 جولائی تک موخر کر دیا۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور شمائلہ محمود کی طرف سے دائربریت کی درخواستیں پرعدالت نےفیصلہ محفوظ کر رکھا ہے،ملزمان پر قومی خزانے کو 27 ارب سے زائد کا نقصان پہچانے کا الزام ہے۔