• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کو کیا سکھا سکتا ہوں؟ بھلا مچھلی کو کوئی تیرنا سیکھا سکتا ہے، زرداری

اسلام آباد( جنگ نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نےکہاہےکہ بلاول کو کیا سکھا سکتا ہوں؟ بھلا مچھلی کو کوئی تیرنا سیکھا سکتا ہے،پی پی چیئرمین اپنی موج میں آگے بڑھ رہا ہے،بینظیر بھٹو کو راولپنڈی جلسے میں شرکت سے منع کیا مگر وہ نہ مانیں۔بلاول ہاؤس لاہور میں بینظیر بھٹو کی 68ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں آصف زرداری نے پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم کی موت پر پہلی بار کھل کر بات کی،انہوں نے کہا کہ موت برحق ہے، بینظیر بھٹو کو راولپنڈی کے جلسے میں شرکت سے منع کیا تھا مگر وہ نہ مانیں، انٹیلی جنس افسر نے جلسے کی رات کو محترمہ کو بتایا کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے، اس پر بینظیر بھٹو نے افسر سے کہا کہ آپ ان کو پکڑتے کیوں نہیں؟ بینظیر بھٹو بے مثال تھیں، انہوں نے دنیا میں اپنی سوچ منوائی، دنیا بھر کے دانش مند آج بھی ان پر کتابیں لکھ رہے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو صاحب کہتے تھے کہ یہ سورج کبھی غروب نہیں ہوگا ۔آصف زرداری نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے بینظیر بھٹو کو اتنی ہمت دی تھی کہ کارکنوں کی مدد سے انہوں نے پرویز مشروف کو نکال باہر کیا۔سابق صدر نے کہاکہ کارکنوں سے ملنا میرے لیے تحفے سے کم نہیں،انسان بہت کمزور ہے دعا کریں اللہ مجھے قبر تک ہمت دے، جان آنی جانی ہے، آپ کی وجہ سے ہر مشکل کا مقابلہ کرسکتا ہوں۔سابق صدر نے اس موقع پر بینظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

تازہ ترین