• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بینک ریفرنس‘ ملزمان کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدر سندھ بینک بلال شیخ وغیرہ کے خلاف بے نامی کمپنیوں کو اومنی گروپ کے ذریعے قرض دینے اور سندھ بینک کو 25ارب کا نقصان پہنچانے کے ریفرنس میں ملزمان کی عدم حاضری پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر کردی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ریفرنس میں شریک ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے 15 جولائی تک کیلئے ملتوی کردی۔

تازہ ترین