• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنسی جرائم کی وجہ خواتین کا لباس ہے تو پھر ریپ، قوانین کیوں؟ معاملہ”جیو پاکستان“ میں دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) جنسی جرائم کی وجہ خواتین کا لباس ہی ٹھہرا تو ریپ روکنے کے قوانین کیوں بنتے ہیں؟۔ یہ سمجھانے والا ہے کوئی؟۔ اس اہم معاملے پر منگل کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں تفصیلی گفتگو ہوگی۔ جلسے، ہڑتالیں، ہنگامے، مقدمات، گرفتاریاں، بلوچستان کی سیاست آتش فشاں کا منظر پیش کررہی ہے۔ ”پاکستان سپر لیگ“ آریا پار میچز تک پہنچ گئی اور اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم بھی ایک نئے مشن پر نکل رہی ہے اِن کیلئے دورہئ ویسٹ انڈیز بڑا چیلنج ہے اور مریم نصرت فوربز کی نئی لسٹ میں آگئیں، ملک کا نام روشن کررہی ہیں۔ اِن تمام موضوعات پر بھی شو میں گفتگو ہوگی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح9بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید